بین الاقوامی

جاپان کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی

جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپانی وزیراعظم خراب صحت کے باعث مستعفی ہوئے،شنزوابے کئی سالوں تک بڑی آنت کی بیماری السریٹیو کولیٹیس کے شکار ہیں تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ حالیہ عرصے میں اُن کی طبعیت مزید خراب ہوئی ہے۔۔

https://twitter.com/NHKWORLD_News/status/1299356323461488640

65 سالہ شنزو ابے نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل کے سبب اہم ذمہ داری اٹھانے سے قاصر ہوں۔

حکمراں جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) کے حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔

 شنزوابے اس وقت  تک اپنے عہدے پر رہیں گے جب تک کہ پارٹی ان کا نیا جانشین منتخب نہیں کر لیتی۔

شنزو ابے 7 سال 8 ماہ تک جاپان کے وزیر اعظم رہے اور انہیں جاپان کی تاریخ کا سب سے زیادہ مدت تک وزیراعظم رہنے کا اعزاز حاصل ہے۔

اس سے قبل 2006 سے 2007 تک شنزو ابے جاپان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں جبکہ 2005-06 میں چیف کیبنٹ سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں۔

وزیرِ اعظم آبے انتہائی قدامت پسند اور قوم پرست شہرت رکھتے ہیں، جبکہ معاشی ترقی اور اپنی جارحانہ معاشی پالیسی کے لیے بھی مشہور ہیں جسے اب ‘آبینامکس’ کہا جاتا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button