نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی پہلی ٹک ٹاک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

فصیلات کے مطابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سے مشابہت رکھنے والی نیوزی لینڈ کی ٹک ٹاک اسٹار اور کامیڈین بریس ویل نے ایک ویڈیو بنائی جس میں اچانک سے جیسنڈا آرڈرن کی آمد ہوئی۔
کامیڈین بریس ویل نے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے اپنے آپ کو بطور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم متعارف کروایا اور کہا کہ مجھے کبھی کبھی اپنے مداحوں کے ساتھ سیلفی لینا اچھا لگتا ہے۔

ان کا بس اتنا ہی کہنا تھا کہ حقیقت میں ان کی ٹک ٹاک ویڈیو کے اندروزیراعظم جیسنڈا آرڈرن سامنے آجاتی ہیں اوراپنی نقل اتارنے والی کامیڈین کے گلے میں ہاتھ ڈال کر کہتی ہیں کہ او ہیلو آپ کا نام کیا ہے؟ جس پر جواب ملتا ہے جیسنڈا ۔
پھر دونوں نے خوب قہقہے لگائے اور ویڈیو کا اختتام کردیا
واضح رہے کہ عالمی وبا کو رونا وائرس سے نمٹنے کےلئے جیسنڈا آرڈرن کی حکمت عملی کو تیز اور شفاف قرار دے کردنیا بھر میں ان کی اسی طرح تعریف کی گئی، جس طرح مارچ 2019 میں کرائسٹ چرچ میں ہونے والے قتل عام کے معاملے سے نمٹنے کے ان کے انداز کو سراہا گیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم اپنی قائدانہ صلاحیتوں اور مو ثر حکمت عملی کے باعث ایک بار پھر عالمی سطح پر نمایاں ہو گئی ہیں۔







