سوشانت سنگھ کی آخری فلم ”دل بیچارہ“ ریلیز

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم “دل بیچارہ” ریلیز ہوگئی ہے ۔
فلم دل بیچارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے، اس فلم میں سوشانت کے ہمراہ سنجنا سانگھی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ سنجنا نے اس فلم کے ساتھ بالی ووڈ میں بطور مرکزی کردار اپنا ڈیبیو کیا ہے۔
فلم دل بے چارہ کے ڈائریکٹر مکیش چھابڑا ہیں جو بطور ڈائریکٹر اُن کی پہلی فلم ہے۔
دل بیچارہ‘ کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر مقرر وقت سے دس منٹ پہلے ریلیز کردیا گیا ہے۔
جذبات سے بھرپور فلم میں سوشانت سنگھ راجپوت کی اداکاری شاندار لگ رہی ہے اس کے ساتھ ہی سنجنا نے بھی کافی بہتر طریقہ سے کیزی کی کردار کو ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں فلم بیچارہ کا 2 منٹ پر مشتمل ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا جسے بھارت سمیت پاکستان میں بھی خوب سراہا گیا اور فلم کا ٹریلر بھارت سمیت پاکستان کے بھی ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر سرفہرست ٹرینڈز میں موجود رہا تھا ۔
واضح رہے کہ فلم ’دل بیچارہ‘ پہلے مئی میں ریلیز ہونے جا رہی تھی تاہم کورونا کے باعث فلم کو ریلیز نہیں کیا جاسکا تھا ۔




