پاکستان
دہری شہریت کے تنازع کی وجہ سے معاون خصوصی ڈاکٹرظفر مرزا بھی مستعفی

زیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی مستعفی ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزانے کہا کہ میں اپنے عہدےسے مستعفی ہورہا ہوں۔
معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان کی خصوصی درخواست پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) سے نوکری چھوڑ کر پاکستان آیا تھا۔
ظفر مرزا نے کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ اس وقت جا رہا ہوں جب پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد کم ہو رہی ہے۔







