پاکستان

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان منسوخ

ذرائع کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد اب پاکستان نہیں آئیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  امریکہ کے افغانستان میں نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے سہ ملکی دورے کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔ انہیں  کابل، دوحہ اور اسلام آباد کا دورہ کرنا تھا۔

واضح رہے کہ زلمے خلیل زاد اس وقت قطر میں موجود ہیں۔ قطر میں افغان طالبان،افغان قومی حکومت، پاکستان اور قطری حکام کی اہم نشستیں جاری ہیں۔

گذشتہ روز بھی دوحہ میں ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button