پاکستان

شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق شہبازشریف اورحمزہ شہبازکاصحت جرم سے انکار جبکہ عدالت نے آئندہ سماعت پر ریفرنس کے گواہوں کو طلب کر لیا۔

عدالت نے سماعت 27 اگست تک سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر آج فرد جرم عائد ہونی چاہیے، قانون کے مطابق ملزمان کے وکلا کے پاس کوئی جواز موجود نہیں ہے، عدالت نے گزشتہ سماعت پر حکم دیا تھا کہ اگلی سماعت پر فرد جرم عائد ہونی ہے، ٹرائل کے دروان گواہوں کو عدالت میں پیش کریں گے۔

وکیل حمزہ شہباز نے کہا کہ ایک موقع دے دیں آج فرد جرم عائد نہ کریں، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا یہ کیس بڑی دیر بعد فرد جرم کے لیے فکس ہوا ہے، اگر آپ 10 گھنٹے بھی بحث کریں گے میں سننے کے لیے تیار ہوں، آپ آج ہی دلائل مکمل کریں، فرد جرم سے متعلق فیصلہ آج ہی کرتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button