آس پڑوس

دہلی سے لندن تک بس سے سفر کا منصوبہ

دہلی سے لندن جانے کے لئے اکثر مسافر ہوائی جہاز کا استعمال کرتے ہیں لیکن اب سڑک کے ذریعے دہلی سے لندن جانے کا منصوبہ  متعارف کرایا گیا ہے۔

انڈیا کی ایک نجی ٹریول کمپنی نے ’بس ٹو لندن‘ کے نام سے ایک بس منصوبہ لانچ کیا ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس بس کے ذریعے 70 دن میں سڑک کے ذریعے دہلی سے لندن پہنچ سکتے ہیں۔

اس سفر کے دوران مسافروں کو 18 دیگر ممالک سے گزرنا ہوگا۔ ان میںمیانمار، تھائی لینڈ، لاؤس، چین، کرغزستان، ازبیکستان، قزاخستان، روس، لٹویا، لتھوانیا، پولینڈ، جمہوریہ چیک، جرمنی، نیدرلینڈز، بیلجیم، فرانس جیسے ممالک  شامل ہیں۔ دوران سفر 10 ویزا درکار ہوں گے جس کے مکمل انتظامات ٹریول کمپنی کرے گی۔

ایڈونچر اوورلینڈ ٹراویلر کمپنی کے بانی تشاراگروال نے بتایا کہ مَیں اور میرے ساتھی سنجے مدن نے 2017ء، 2018ء اور 2019ء میں بھی کار کے ذریعے دہلی سے لندن کا سفر کیا تھا۔ اس دوران ہمارے کچھ دوسرے ساتھی بھی ساتھ  تھے۔ ہم ہر سال اس طرح کی مہم جوئی کرتے ہیں۔ بہت سارے لوگوں نے اس طرح کے سفر میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ جس کے بعد ہم نے اس کیلئے ایک بس منصوبہ تیار کیا۔

اسے 15 اگست کو لانچ کیا گیا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مئی 2021ء کو ہم سفر شروع کرسکیں گے۔ فی الحال کورونا کے پیش نظر اس کیلئے رجسٹریشن شروع نہیں کیا گیا ہے۔ ہندوستان اور دیگر ممالک کے حالات کو دیکھتے ہوئے اس کا آغاز کیا جائے گا۔ اس سفر کے لئے خصوصی بس تیار کی جارہی ہے۔ اس میں 20 مسافروں کیلئے تمام نشستیں بزنس کلاس کی ہوں گی۔ علاوہ ازیں اس میں ڈرائیور، ایک اسسٹنٹ ڈرائیور،  ایک منتظم اور ایک گائیڈ بھی شامل  ہوںگے۔

 کتنا خرچہ آئے گا؟
  اس سفر کے لئے 4 کٹیگریز بنائے گئے ہیں۔  ہر ایک کی مختلف قیمتیں ادا کرنا ہوں گی۔ دہلی سے لندن تک  کے لئے تقریباً 20 ہزار 5 سو ڈالرز خرچ  ہوں گے۔ 

Show More
Back to top button