پاکستان
معاون خصوصی تانیہ ایدروس عہدے سے مستعفی

تفصیلات کے مطابق تانیہ ایدروس نے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، مجھ پر ہونے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان وژن پر اثر اندا ز ہورہی تھی۔
تانیہ ایدروس کا مزید کہنا ہے کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا، ڈیجیٹل پاکستان وژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں، بغیر کسی عہدہ کام جاری رکھوں گی، خدمت کے جذبہ سے پاکستان آئی تھی، ملک کی خدمت کرتی رہوں گی۔







